واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور زور دار ژالہ باری ہوئی۔
کپوارہ میں بارش اور ژالہ باری سے باغات کو نقصان - Kupwara
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ژالہ باری اور تیز بارشوں کی وجہ سے میوہ باغات کو کافی نقصان ہوا ہے۔
کپوارہ میں بارش اور ژالہ باری سے باغات کو نقصان
ان علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق ضلع کپوارہ کے زرہامہ، ہایہامہ،گوجرپتی کے علاوہ درجنوں علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا۔
ادھر چیف ہارٹیکلچر آفیسر کپوارہ نے بتایا کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے کر نقصان ہونے والے علاقوں کی طرف روانہ کیا ہے۔