بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے آج سرحدی علاقہ چوکی بل کپوارہ میں ایک روزہ ورکرس کنونشن کا اہتمام ہوا جس میں بی جے پی کے قومی ترجمان شہنواز حسین بھی موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر مقامی جماعتوں کو سخت تنقید کا نشانا بنایا۔
شاہنواز حسین نے بتایا گپکار اعلامیہ میں شامل جماعتوں نے جموں و کشمیر کی عوام کو مجروح کیا اور کشمیر کے نام پر اپنی دکان چلائی۔
'گپکار گینگ عوامی جزبات کو مجروح کر رہی ہیں' انہوں نے کہا گپکار گینگ نے یہاں کی عوام کا حق مار لیا ہے، اس لئے لوگ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں کیونکہ وہ ترقی چاہتے ہیں، جو پی جے پی کا ایجنڈا ہے۔
واضح رہے جموں و کشمیر میں 28 نومبر سے ڈی ڈی سی انتخابات کا آغاز ہوا۔ پہلے مرحلے میں 52 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ ایک دسمبر کو ہوگا۔