شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بس اسٹینڈ کے قریب سکیورٹی فورسز نے دستی بم برآمد کیا ہے۔ تاہم ابھی تک واضح نہیں ہو پایا ہے کہ یہ گرینیڈ سکیورٹی فورسز پر داغا گیا تھا یا وہاں پر پہلے سے ہی یہ موجود تھا۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کپواڑہ شری رام امبارکر نے بتایا کہ آج صبح بس اسٹینڈ کے قریب دستی بم برآمد ہوا ہے۔