اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپواڑہ : یوم جمہوریہ کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل - فل ڈریس ریہارسل منعقد

تقریب میں اے ڈی سی نے آئین پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس آئین کی وجہ سے لوگ بنیادی حقوق سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

یوم جمہوریہ کے سسلسلے میں فل ڈریس ریہارسل منعقد
یوم جمہوریہ کے سسلسلے میں فل ڈریس ریہارسل منعقد

By

Published : Jan 24, 2021, 5:16 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں یوم جمہوریہ کی تقریب کے سلسلے میں فل ڈے ریہرسل کی گئی۔ اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نذیر احمد لون خاص طور پر موجود تھے۔

سب سے پہلے اے ڈی سی ندیر احمد لون نے قومی پرچم لہرایا۔ اس کے بعد پریڈ کا معائنہ کیا۔ پریڈ میں جموں و کشمیر پولیس، جے کے اے پی، سی آر پی ایف، آئی آر پی، ہوم گارڈز، ایف پی ایف، ایس پی ایف اور پولیس بینڈ کے دستے نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔

یوم جمہوریہ کے سسلسلے میں فل ڈریس ریہارسل منعقد

تقریب میں اے ڈی سی نے آئین پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس آئین کی وجہ سے لوگ بنیادی حقوق سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

فل ڈے ریہارسل کے دوران مخلتف اسکولوں کے بچوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا اور کلچرل پروگرامس پیش کیے۔ اس موقع پر اے ایس پی آفس کپواڑہ، پولیس آفس ہندواڑہ اور ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ہندواڑہ میں بھی فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر میں برف کے تودے گرنے کا انتباہ

اس موقع پر سول انتظامیہ، محکمہ پولیس اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ اس کے علاوہ کرناہ سب ڈویژن میں بھی فل ڈریس ریہارسل کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں تحصیلدار کرناہ نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ کو سلامی دی۔ اس دوران اسکول کے بچوں نے رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details