اردو

urdu

ETV Bharat / state

Militant Associates Arrested کپواڑہ میں عسکریت پسندوں کے پانچ معاون اسلحہ و گولہ بارود کے ساتھ گرفتار، پولیس - عسکریت پسند معاون گرفتار

سکیورٹی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے کتالہ پورہ میں عسکریت پسندوں کے پانچ معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد عسکری تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ ہیں۔۔ گرفتار معاونین کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔Militant Associates Arrested In Kupwara

five militant associates with arms and Ammo in  Kupwara
کپواڑہ میں عسکریت پسند کے پانچ معاون اسلحہ و گولہ بارود کے ساتھ گرفتار، پولیس

By

Published : Dec 22, 2022, 6:33 PM IST

کپواڑہ:سرحدی ضلع کپواڑہ کے کرالہ پورہ میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے عسکریت پسند معاونین کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس کے کارروائی کرتے ہوئے حزب المجاہدین کے پانچ معاونین کو گرفتار کرنے کا دعو کیا ہے ۔ گرفتار معاونیں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

اس سلسلے میں کپواڑہ کے ایس ایس پیيوگل منہاس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس کو فوج کے انٹیلی جنس اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کرالہ پورہ علاقے میں حزب المجاہدین (HM) تنظیم کا ایک عسکریت پسند ماڈیول سرگرم ہے جو نہ صرف عسکریت پسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے میں مدد کر رہا ہے بلکہ دیگر رسد بھی فراہم کر رہا ہے۔

کپواڑہ میں عسکریت پسند کے پانچ معاون اسلحہ و گولہ بارود کے ساتھ گرفتار، پولیس

انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسند ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے اور اس کارروائی میں تین عسکریت پسند معاونین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کی شناخت عبدالروف ملک، الطاف احمد اور ریاض احمد لون ساکنان کرالہ پورہ کے طور پر ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق پوچھ گچھ میں یہ معلوم ہوا کہ تینوں معاونین پاکستان میں مقیم ایک عسکریت پسند ہینڈلر فاروق احمد پیر عرف ندیم عثمانی کے ساتھ رابطے میں تھے اور ان کے اشارے پر علاقہ میں عسکری کارروائی کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:Militant Associate Arrested in Baramulla بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک معاون گرفتار

پولیس کے مطابق معاونین کے انکشاف اور نشاندہی پر دو ٹھکانے بے نقاب کیے گئے ہیں اور ان ٹھاکنوں سے ایک اے کے رائفل، 2 اے کے میگزین، 119 اے کے گولیاں، ایک پستول، ایک پستول میگزین، چار پستول راؤنڈز، چھہ ہینڈ گرنیڈ، ایک آئی ای ڈی، دو ڈیٹونیٹر، دو تاروں کے بنڈل اور ایک واٹر ٹینک برآمد کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے قبجے سے 64 ہزار نقدی بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کپواڑہ نے کہا کہ معاونین کی نشاندہی پر پولیس نے دو معانیں کو گرفتار کیا ہے ۔گرفتار افراد کی شناخت عبدالمجید بیگ ساکن ہمہامہ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد عسکریت پسندوں کو لاجسٹک سپورٹ، اسلحہ اور گولہ بارود اور دیگر سہولیات فراہم کر رہے تھے۔پولیس نے کرالپ پولیس اسٹیشن میں ان فراد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 98/2022 درج کیا اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details