کپواڑہ:جموں کشمیر میں منشیات زہر کی طرح پھیل رہا ہے وہی پولیس بھی منشیات مخالف کارروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ پولیس نے آج کپواڑہ میں اس سلسلے میں پانچ منشیات فروشوں کو ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق پولیس اسٹیشن سوگام اور پولیس اسٹیشن کرالپورہ کی پولیس ٹیموں نے دو الگ الگ مقدمات پر پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے 169 گرام ہیروئن جیسے نشہ آور مادہ برآمد کیا ہے۔پولیس بیان کے مطابق پولیس اسٹیشن سوگام نے عادل احمد شیخ ولد غلام حسن شیخ ساکن دیور لال پورہ اور محمد یوسف چوپان ولد غلام احمد چوپان ساکن دیور لال پورہ کو تھانہ سوگام کی پولیس ٹیم نے ایک ناکہ چیکنگ کے دوران دونوں افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے ہیروئن جیسا نشہ آور مادہ برآمد کیا ہے۔
Drug Peddlers Arrested کپواڑہ میں پانچ منشات فروش گرفتار، ممنوعہ اشیاء برآمد - کپواڑہ میں ہیروین برآمد
کپواڑہ پولیس نے ہفتہ کے روز پانچ منشیات فروش کو ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحر مقدمہ درج کیا ہے۔
مزید پڑھیں:Drug Peddler Arrested اوڑی میں دو منشیات فروش ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار
ادھر پولیس اسٹیشن کرالپورہ نے وسیم احمد وار ولد علی محمد ساکنہ شمناگ تریہگام اور ارشاد احمد ناگو ولد عبدالعزیز ساکن تریہگام کپواڑہ کو ہیروئن جیسے مادہ کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران انہوں کے اعترافی بیان کی بنیاد پر شبیر احمد خان ولد محمد صابر خان ساکن رنگورڈ چوکیبل کو ہیروئن جیسی نشہ آور چیز سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت دو الگ الگ ایف آئی آرز درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ علاقے کے عام لوگوں نے منشیات کے خلاف جنگ میں کپواڑہ پولیس کی کوششوں کی ستائش کی ہے۔ وہیں پولیس نے عوام سے منشیات کے خلاف پولیس کی مدد کرنے کی اپیل کی تاکہ اس بدعت کو معاشرے سے دور کیا جا سکے۔