اردو

urdu

ہندواڑہ: بارش کے پانی سے سنچائی کرنے پر کسان مجبور

By

Published : Jun 30, 2020, 9:33 PM IST

قصبہ ہندواڑہ کے باکی آکر علاقے سے تعلق رکھنے والے کسان کھیتوں کو سیراب کرنے کے لیے بارش کے پانی پر ہی اکتفا کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ محکمہ آبپاشی کی جانب سے انہیں کھیتوں کے لیے پانی دستیاب کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔

ہندوارہ: کسان بارش سے ہی کھیتوں کی سینچائی کرنے پر مجبور
ہندوارہ: کسان بارش سے ہی کھیتوں کی سینچائی کرنے پر مجبور

شمالی کشمیر کے قصبہ ہندواڑہ سے تعلق رکھنے والے کسان دہائیوں سے محکمہ اریگیشن سے انکے دھان کی فصلوں کے لئے پانی کا انتظام کرنے کی مانگ کرتے آ رہے ہیں۔ تاہم یہ کسان بارش کے رحم و کرم پر ہی منحصر ہیں۔

کسانوں نے دھان کے کھیتوں کو باغات میں بھی تبدیل کیا تاہم اس میں بھی انہیں نقصانات سے دوچار ہونا پڑا۔

ہندوارہ: کسان بارش سے ہی کھیتوں کی سینچائی کرنے پر مجبور

گرچہ انتظامیہ نے کھیتوں کو سیراب کرنے کے لیے واٹر شیڈ بنانے کا کام شروع کیا تاہم اسے بھی پورا نہیں کیا گیا۔ کسانوں کے مطابق آئے روز وہ اس سلسلے میں انتظامیہ سے مطالبات و گزارشات اور احتجاج کرتے ہوئے تھک چکے ہیں۔

کسانوں کے مطابق کئی سال قبل انتظامیہ نے باکی آکر علاقے میں کھیتوں کی سینچائی کے لیے ایک واٹر شیڈ کی تعمیر شروع کی تاہم نا معلوم وجوہات کی بنا پر اسے مکمل نہیں کیا گیا۔

اس ضمن میں متعلقہ انتظامیہ کے مطابق واٹر شیڈ اور لِفٹ ارگیشن کے لیے عوام کو مزید انتظار کرنا ہوگا۔ کیونکہ علاقے میں واٹر شیڈ اور لِفٹ ارگیشن اسکیم کو فعال بنانے کے لیے انہیں کئی تعمیرات کام انجام دینے ہونگے جس کے لیے تخمینہ، ٹینڈر اور فنڈس کی دستیابی میں مزید وقت صرف ہو سکتا ہے۔

سینکڑوں کنال اراضی کو سیراب کرنے کے لیے ہندوارہ کے باکی آکر کے کسانوں کو دور حاضر میں بھی لفٹ ارگیشن کے لیے فی الحال بارش کے پانی پر ہی منحصر رہنا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details