مسافرین کی شکایت پر حکام نے شمالی کشمیر کے تارت پورہ، ویلگام، شہلال پر چیکنگ کے دوران درجنوں ڈرائیوروں کا چالان کرکے 13ہزارو روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا۔
زائد کرایہ لینے کی پاداش میں ڈرائیوروں سے جرمانہ وصول - عالمی وبا کورونا وائرس
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں مسافرین سے زائد کرایہ وصول کرنے پر ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
مسافرین کی شکایت تھی کہ ڈرائیور حضرات من مانی اور کئی گنا کرایہ وصول کرتے ہیں جس کی بنا پر کئی ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا گیا اور بعض گاڑیوں کو سیز بھی کیا گیا۔
اس موقعے پر حکام نے ڈرائیوروں کو عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کو کم کرنے کے لیے وضع کیے گئے رہنمایانہ اصولوں کی پاسداری کرنے کی تلقین کی گئی۔