اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپواڑہ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے میگا انرولمنٹ ڈرائیو کا اہتمام - ضلع کپوارہ

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ’’میگا انرولمنٹ ڈرائیو‘‘ کا اصل مقصد طلبا کو نجی اسکولز کے بجائے سرکاری اسکولز میں داخلے کے لیے راغب کرنا ہے۔

کپوارہ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے میگا انرولمنٹ ڈرائیو کا اہتمام
کپوارہ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے میگا انرولمنٹ ڈرائیو کا اہتمام

By

Published : Nov 11, 2021, 5:17 PM IST

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن، کشمیر نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ماڈرن گرلز ہائر سیکنڈری اور مڈل اسکول ہندواڑہ میں ’’میگا انرولمنٹ ڈرائیو‘‘ کا انعقاد کیا۔

کپوارہ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے میگا انرولمنٹ ڈرائیو کا اہتمام

گورنمنٹ اسکولز میں تعلیم کو موثر بنانے اور والدین کو اپنے بچوں کو سرکاری اسکولز میں بھیجنے کے لیے راغب کرنے کی غرض سے ’’میگا انرولمنٹ ڈرائیو‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔

اس ضمن میں گرلز ہائر سیکنڈری اور مڈل اسکول ہندوارہ میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ تعلیم کے افسران کے علاوہ مقامی باشندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے نیٹ، آئی ٹی آئی، این آئی ٹی امتحان میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے ضلع کے مختلف بچوں کو اعزاز سے نوازا۔

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ ’’میگا انرولمنٹ ڈرائیو‘‘ کا اصل مقصد طلبا کو نجی اسکولز کے بجائے سرکاری اسکولز میں داخلے کے لیے راغب کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:کپواڑہ میں ٹریفک حادثہ، بیکن مزدور کی موت

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پرائیویٹ اسکولز کے بر عکس سرکاری اسکولز میں بہتر فیکلٹی کے علاوہ دیگر سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر بچے کو مفت تعلیم دینے کے قانون کے تحت محکمہ تعلیم کی جانب سے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details