کپواڑہ:سرحدی ضلع کپواڑہ کے بکی ہاکراہ گاؤں کی12 ویں جماعت کی طالبہ حرکت قلب بند ہونے کی موت ہوگئی۔ذرائع کے مطابق 18 سالہ طالبہ جس کی شناخت الفت کے بطور ہوئی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوئی۔بتایا جارہا ہے کہ طالبہ امتحان دینے کے بعد گھر واپس آرہی تھی۔ طالبہ کو اگرچہ بے ہوشی کی حالت میں قریبی اسپتال لے جایا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دے دیا۔ دریں اثنا، طالبہ کی موت کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی گاؤں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں حالیہ برسوں کے دوران حرکت قلب بند ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں ہر روز 30 سے 35 ہارٹ اٹیک کے معاملات سامنے آرہے ہیں ۔ جی ایم سی سرینگر اور شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے شعبہ امراض قلب میں روزانہ کی بنیاد پر ہارٹ ایٹک کے 20 معاملات درج ہوتے ہیں جبکہ جی ایم سی سرینگر میں یہ تعداد 10 سے 15 کے درمیان دیکھنے کو ملتی ہے۔