اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندواڑہ: بڈگنڈ میں بھنگ کی فصل تباہ

یوتھ سوسائٹی ماور نے بڈ گنڈ ماور میں بھنگ کے خلاف جنگ جاری رکھی ہے۔ ماور سوسائٹی اور پولیس کے نوجوانوں نے کووڈ 19 پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے مہم چلائی۔ ٹیم نے قدرتی طور پھیلی ہوئی بھنگ کو تباہ کردیا۔

ہندواڑہ: بڈگنڈ میں بھنگ کی فصل تباہ
ہندواڑہ: بڈگنڈ میں بھنگ کی فصل تباہ

By

Published : Aug 23, 2021, 1:39 PM IST

ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ علاقے میں یوتھ سوسائٹی ماور اور پولیس نے مل کر علاقے میں قدرتی طور اُگنے والی بھنگ کی کاشت کو تباہ کر دیا ہے۔ بھنگ کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے یوتھ سوسائٹی آف ماور، ڈی ڈی سی ماور خورشید احمد نے پولیس افسران واہلکاران قلم آباد کے ساتھ مل کر بھنگ کی فصلوں کو تباہ کردیا۔

ہندواڑہ : بڈگنڈ میں بھنگ کی فصل تباہ

علاقے میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے بھنگ کے پودوں میں اضافہ ہورہا تھا جنہیں آج تباہ کردیا گیا۔ یوتھ سوسائٹی ماور نے بڈگنڈ ماور میں بھنگ کے خلاف جنگ جاری رکھی ہے۔ ماور سوسائٹی اور پولیس کے نوجوانوں نے کووڈ 19 پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے مہم چلائی۔ ٹیم نے قدرتی طور پر پھیلی ہوئی بھنگ کو تباہ کردیا۔

ہندواڑہ : بڈگنڈ میں بھنگ کی فصل تباہ
ہندواڑہ : بڈگنڈ میں بھنگ کی فصل تباہ

یہ بھی پڑھیں۔:تحریک حریت کے دفتر سے سائن بورڈ کو ہٹادیا گیا: رپورٹس

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں پھیلنے والی منشیات کی وبا اور نوجوانوں میں منشیات کی لت کو ختم کرنے کے لئے یہ مہم شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے خاتمے تک لڑائی جاری رہے گی۔

ڈی ڈی سی ماور خورشید احمد نے نوجوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم ایک اہم قدم ہے اورہمیں فخر ہے کہ اس زہر کو ختم کرنے کے لیے اس مہم کا آغاز ماور کے علاقے سے ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details