اردو

urdu

ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی کی کپوارہ آمد پر بی جے پی کے کارکنان کا احتجاج - جاوید قریشی

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے منگل کو ضلع کپوارہ کا دورہ کر کے ورکرس کنونشن سے خطاب کیا۔ محبوبہ مفتی کے کپوارہ دورے پر بی جے پی کے کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بازی کی۔

محبوبہ مفتی کی کپوارہ آمد پر بھاجپا کارکنان کا احتجاج
محبوبہ مفتی کی کپوارہ آمد پر بھاجپا کارکنان کا احتجاج

By

Published : Feb 16, 2021, 4:29 PM IST

ضلع کپوارہ کے قصبہ ہندوارہ سے تعلق رکھنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنان نے سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی کے کپوارہ دورے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بازی کی۔

محبوبہ مفتی کی کپوارہ آمد پر بھاجپا کارکنان کا احتجاج

کالا لباس پہنے اور کالے جھنڈے ہاتھوں میں لیے بی جے پی سے وابستہ کارکنان نے ہندوارہ میں محبوبہ مفتی کے خلاف احتجاج اور غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ایسے سیاستدانوں نے کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ استحصال کیا ہے۔'

قصبہ ہندوارہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر جاوید قریشی نے اپنے کارکنان کے ساتھ ایک ریلی کا انعقاد کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ 'محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ یہاں ترنگا لہرانے والا کوئی نہیں رہے گا، محبوبہ مفتی جیسے سیاستدانوں نے کبھی بھی یہاں کے عوام کے مفاد میں کوئی کام نہیں کیا۔'

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 'کشمیری عوام بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ ہے اور یہاں کے عوام بدلاؤ چاہتے ہیں، وہ بدلاؤ صرف بی جے پی ہی لا سکتی ہے۔'

قابل ذکر ہے کہ محبوبہ مفتی نے منگل کو ضلع کپوارہ میں ایک ورکرس کنونشن سے خطاب کیا کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور یو ٹی انتظامیہ پر 'سیاسی لیڈران کی پکڑ دھکڑ' کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عوام اب بھی پی ڈی پی کے ساتھ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details