شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے سب ضلع ہندوارہ کے ایک دوردارز بانڈی مونبل نامی گاوں میں گذشتہ روز ایک ریچھ نے دس بھیڑوں کو ہلاک اور کم از کم دیگر دو درجن کو زخمی کردیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک ریچھ نے محمد اسماعیل نامی شخص کے گئو خانے کے اندر گھس کر تقریباً دس بھیڑوں کی چیرپھاڑ کر کے انہیں ہلاک کر دیا جبکہ یہ ریچھ اس دوران محمد بہروال کے گئو خانے میں داخل ہوا اور اس کی کم از کم چار بھیڑوں کو ہلاک کیا جبکہ 10 دیگر کو زخمی کردیا۔