ریاست جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ کے لنگیٹ تحصیل کے گنا پورہ اور لوکی پورہ نامی گاوں کی رابطہ سڑک پر سست رفتاری سے کام چلنے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان - عوام
گنا پورہ لوکی پورہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا حکام سے توجہ کی اپیل۔
سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پچھلے تین سالوں سے سڑک پر کام چل رہا ہے لیکن تین سال گزرنے کے باوجود بھی سڑک پر دس فیصد کا کام برابر نہیں ہوا ہے سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کو شدید دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
انہوں نے گورنر انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک پر دھیان دیکر اس پر 6کروڑ روپے کا ٹھیکداروں کا حساب لیا جائے۔