جموں و کشمیر میں شمالی ضلع کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں عسکریت پسندوں کے خلاف بی ایس ایف کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران بھارتی فوج نے دو اے کے رائفلیں، دو میگزین، 60 راؤنڈ گولیاں، ایک پستول، ایک ریڈیو سیٹ اور پچاس ہزار روپے بھارتی کرنسی برامد کئے۔
آرمی نے ایک بیان میں کہا کہ مژھل سیکٹر میں جائے تصادم سے دو اے کے رائفلیں اور ان کی 60 گولیاں، ایک پستول اور اس کے دو میگزین، 29 گولیاں، ایک ریڈیو سیٹ اور پچاس ہزار بھارتی روپے برامد کئے گئے۔