کشمیری بچوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بس تھوڑے سپورٹ کی ضرورت ہے۔ اس بات کے مدنظر شمالی کشمیر سب ضلع ہندوارہ میں فوج کے 30 آر آر کی جانب سے ایک مووی کم کیریئر کونسلنگ سیشن کے اسکریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، اس ورکشاپ کا مقصد طلبا میں فلموں کی ریٹنگ کے لئے نمائش اور کیریئر گائیڈنس کے تعلق سے شعور بیدار کرنا تھا۔
فوج کی جانب سے ہندوارہ میں مووی کم کیرِیئر کونسلنگ ورکشاپ کا اہتمام ایوارڈ یافتہ مووی کی نمائش کچھ بھیگے الفاظ کم کیریئر کونسلنگ سیشن کا انعقاد ٹاؤن ہال ہندواڑہ میں کیا گیا۔ جس میں فلم ڈائریکٹر مسٹر اونیر نے طلبا کے لئے موٹیویشنل ٹاک اور کیریئر کونسلنگ کی جس میں سینکڑوں لڑکے اور لڑکیاں اور میڈیا سے وابستہ افراد شامل تھے۔ سیشن کا مقصد طلبا کو اپنی صلاحیتوں اور توقعات کو متحرک کرنے اور ان کی مطابق بنانے میں مدد کرنا ہے۔
فوج کی جانب سے ہندوارہ میں مووی کم کیرِیئر کونسلنگ ورکشاپ کا اہتمام اس ورکشاپ میں طلبا سے گفتگو کی گئی اور سوالات بھی پوچھے گئے جس کا مقصد بنیادی طور پر طالب علموں کو نیا کشمیر بنانے کے لئے تعلیم کی اہمیت اور اضافی نصابی سرگرمیوں کا احساس دلانا تھا جس پر طلبا نے اس اقدام کے لئے آرمی کا شکریہ ادا کیا اور انڈین آرمی کی تعریف کی۔
فوج کی جانب سے ہندوارہ میں مووی کم کیرِیئر کونسلنگ ورکشاپ کا اہتمام اس موقع پر فلم ڈائریکٹر اونیر نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بچوں میں ٹلینٹ کی کمی نہیں ہے البتہ ان کو سپوٹ کرنے کی ضروت ہے۔ اس پروگرام میں میونسپل کمیٹی کے نائب چیئرمین بشیر احمد خان ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کمیٹی ہندوارہ فاروق احمد اور فوج کے دیگر افسران موجود تھے۔