اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندوارہ: ہارٹیکلچر اور فوج نے فارمرس میلے کا کیا انعقاد - JAMMU KASHMIR NEWS

شمالی کشمیر کی زمین پوم پھل اسٹون پھل اور بیر کی کاشت کے لئے موزوں ہے تاہم تعلیم اور تکنیکی معلومات کی کمی کی وجہ سے کسان، کاشت کی کم پیدوار کے طریقوں پر منحصر ہیں۔

ہارٹیکلچر اور فوج نے مشترکہ طورپرہندوارہ میں ایک فارمرس میلے کا انعقاد کیا
ہارٹیکلچر اور فوج نے مشترکہ طورپرہندوارہ میں ایک فارمرس میلے کا انعقاد کیا

By

Published : Sep 19, 2021, 3:45 PM IST

بھارتیہ فوج اور محکمہ ہارٹیکلچر ڈیپاٹمنٹ ہندوارہ کی جانب سے فارمرس میلہ منعقد ہوا جس دوران راجوار ۔رامحال ۔رفیع آباد ۔ماور اور ہندوارہ کے آس پاس علاقوں سے آئے کسانوں نے شرکت کی۔ اس میلے کا مقصد کسانوں زمینداروں کو انتہائی اعلی کثافت کی تکنیک کے بارے میں تربیت دینا تھا۔

ہارٹیکلچر اور فوج نے مشترکہ طورپرہندوارہ میں ایک فارمرس میلے کا انعقاد کیا

یہاں اس بات پر روشنی ڈالنا ضروری بھی ہےکہ شمالی کشمیر کی زمین پوم پھل سٹون پھل اور بیر کی کاشت کےلئے موزون ہے تاہم تعلیم اور تکنیکی معلومات کی کمی کی وجہ سے کسان۔کاشت کے کم پیدوار کے طریقوں کا سہارا لے رہے ہیں۔

جو کہ فی کنال زمین میں 16/17 پودے پیدا کرتے ہیں اس کے نتیجے میں محکمۂ ہارٹیکلچر اور 7سیکٹر راشٹریہ رائفلز سے رابطہ کیا تھا تاکہ اس میلے کا انعقاد کیا جاسکے جس میں انجینئرنگ گرافٹنگ کٹائی۔تراشنے اور کھاد جیسے جدید طریقوں کے استعمال سے انتہائی اعلیٰ کثافت والی تکنیک کا علم دیا جائے۔ اس سے کسان 166 پودے فی کنال پیدوار بڑھانے کے قابل ہوجائیں گے۔

میلے میں محکمۂ ہارٹیکلچر کے علاوہ محکمۂ انیمل ہسبنڈری ۔شیپ ہسبڈری ۔کے وی کے، کے محکمۂ جات موجود تھے۔

اور ہر محکمے کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کے بارے میں میلے میں آئے کسانوں کو جانکاری فراہم کی جیسے کہ پولٹری فارم اسکیم ۔ڈیری فارم ۔ جانوروں کی ٹیکہ کاری ۔ ودیگر اسکیموں کے بارے میں الگ الگ جانکاری فراہم کی گئی۔

جس سے کسان ان اسکیموں کا فائدہ اٹھاسکے استفادہ کرسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details