اردو

urdu

ETV Bharat / state

محکمہ جنگلات کے تعاون سے تیس طلبہ ٹریکنگ پر روانہ - پریکٹیکل معلومات

مقامی اسکول کے پرنسپل نے بتایا کہ طلبہ کافی عرصے سے گھروں کی چہار دیواری میں محصور ہوکر رہ گئے تھے۔ ٹریکنگ سے ذہنی و جسمانی ورزش کے ساتھ ساتھ ساتھ طلبہ عملی جانکاری بھی حاصل کریں گے۔

محکمہ جنگلات کے تعاون سے تیس طلبہ ٹریکنگ پر روانہ
محکمہ جنگلات کے تعاون سے تیس طلبہ ٹریکنگ پر روانہ

By

Published : Nov 12, 2021, 4:31 PM IST

ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ قصبے سے تعلق رکھنے والے تقریباً تیس طلبہ کو محکمہ جنگلات کے تعاون سے فاریسٹ ٹریکنگ پر روانہ کیا گیا۔

محکمہ جنگلات کے تعاون سے تیس طلبہ ٹریکنگ پر روانہ

ٹریکنگ میں شامل طلبا و طالبات کو محکمہ جنگلات کے افسران ماحولیات، جنگلی حیات، جنگلات کی اہمیت سمیت دیگر معلومات فراہم کریں گے۔

ماہرین کے مطابق طلبہ کو ٹریکنگ پر روانہ کرنے سے نہ صرف بچے گھروں سے باہر پریکٹیکل معلومات حاصل کر پائیں گے بلکہ یہ طلبہ کی ذہنی ورزش کے لیے بھی کافی مفید ہے۔

مزید پڑھیں:کپواڑہ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے میگا انرولمنٹ ڈرائیو کا اہتمام

مقامی اسکول کے پرنسپل نے بتایا کہ طلبہ گھروں کی چار دیواری میں گزشتہ دو برسوں سے محصور ہوکر رہ گئے تھے، اس طرح کے ٹورز سے انکی ذہنی و جسمانی ورزش کے ساتھ ساتھ ساتھ طلبہ پریکٹیکل معلومات سے بھی مستفید ہونگے۔

محکمہ جنگلات کے افسران نے بتایا کہ اس طرح کے معلوماتی ٹورز کا انعقاد مستقبل میں بھی کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details