اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرحد عبور کرنے کے دوران 3 نوجوان گرفتار: پولیس

جموں و پولیس نے ضلع کپواڑہ میں کنٹرول لائن عبور کرنے کے دوران 3 نوجوانوں کوگرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

سرحد عبور کرنے کے دوران 3 نوجوان گرفتار
سرحد عبور کرنے کے دوران 3 نوجوان گرفتار

By

Published : Feb 26, 2021, 10:51 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں پولیس نے مبینہ طور پر اسلحہ کی تربیت حاصل کرنے کے لیے لائن آف کنٹرول کو عبور کرنے کے تعاقب میں 3 نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پولیس عہدایدار نے بتایا کہ مخصوص اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے تینوں کو گرفتار کر لیا۔

عہدایدار نے مزید بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں ایک عسکریت پسند کمانڈر کے ساتھ رابطہ قائم کیا تھا اور وہ اس سے ملنے کے لیے کپواڑہ کے راستے ایل او سی عبور کرنے جارہے تھے، لیکن پولیس کو ملی فوری خفیہ اطلاع کے بعد انہیں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ہی گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے ان تینوں کی شناخت 27 سالہ محمد رمیز راتھر جو کہ پیشے سے ایک مکینک ہے، 22سالہ جاوید احمد راتھر اور اعجاز احمد صوفی کے بطور کی ہے۔ تینوں کا تعلق کپواڑہ سے ہی ہے۔

عہدایدار نے مزید بتایا کہ پولیس نے قانون کے متعلقہ حصوں کے تحت تھانہ کپواڑہ میں مقدمہ (ایف آئی آر زیرنمبر 48/2021) درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details