وادی میں حالاںکہ پری پیڈ موبائل خدمات بھی بحال کی گئی ہے لیکن انٹرنیٹ صارفین اور طلباء وطالبات نے کہا کہ 2 جی انٹرنیٹ موبائل سروس بحال کرنا مذاق کے مترداف ہے کیونکہ اگر اس 2 جی سروس پر کوئی بھی ایپلی کیشن کھولنے کی کوشش کرتے ہیں تو گھنٹوں کے بعد ایک بھی اپلی کیشن اوپن نہیں ہو رہا ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین اور طلباء میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔
جموں و کشمیر: 2جی انٹرنیٹ سروس صارفین کے ساتھ مذاق کے مترادف - 2G internet service
وادی کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے 167 دنوں کے بعد دو اضلاع میں پوسٹ پیڈ سم کارڈ صارفین کے لیے 2 جی انٹرنیٹ سروس بحال کی ہے۔
جموں و کشمیر: 2جی انٹرنیٹ سروس بحال کرنا صارفین کے ساتھ مذاق کے مترادف
صارفین نے کہا اگر حکومت نے وادی کے دو اضلاع (بانڈی پورہ اور کپوارہ) میں 2 جی انٹرنیٹ خدمات بحال کی لیکن وہ ایک مذاق ہے کیوں کہ 2 جی خدمات بحال کرنا انٹرنیٹ نا ہونے کے برابر ہے۔
تاہم پری پیڈ موبائل سم کارڈز مکمل طور بحال ہوگئے ہیں، جس پر پری پیڈ موبائل صارفین نے مسرت کا اظہار کیا اس کے علاوہ پری پیڈ موبائل صارفین میں کافی خوشی پائی جا رہی ہے لیکن ان کا مطالبہ ہے کہ 4 جی انٹرنیٹ خدمات بحال کی جائیں۔