کپواڑہ: فوج کی 28 انفنٹری ڈویژن کے جی او سی گریش کالیہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر امسال دراندازی کی آٹھ کوششوں کے دوران 27 دراندازوں کو مارا گیا ہے اور ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور منشیات برآمد کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات کافی بہتر ہوئے اور ملیٹینسی کے واقعات میں بھی غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ان باتوں کا اظہار کور کمانڈر نے کپواڑہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
جی او سی گریش کالیہ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جموں وکشمیر کے پر امن حالات کو درہم برہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم سکیورٹی ایجنسیاں ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی ایجنسیوں کی انتھک کوشش کے نتیجے میں کشمیر میں حالات بہتر ہوئے جس وجہ سے یہاں تعمیر وترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحتی شعبہ بھی ترقی کے نئے منازل طے کر رہا ہے۔
جی او سی نے کہا کہ امسال آٹھ ماہ کے دوران ایل او سی پر آٹھ مرتبہ دراندازی کے واقعات رونما ہوئے جنہیں سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا کر 27 عسکریت پسندوں کو تصادم آرائیوں کے دوران ہلاک کیا۔انہوں نے بتایا کہ مہلوکین کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور ممنوع نشیلی اشیاءبھی برآمد کی گئی۔
جی او سی نے بتایا کہ مہلوک درانداز کشمیر میں امن و امان میں آگ لگنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم جوں ہی وہ اس طرح آئے انہیں ایل او سی پر ہی مار گرایا گیا۔
مژھل میں پانچ ددراندازوں کی ہلاکت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں فوجی کمانڈر نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس اور فوج نے مشترکہ آپریشن کے دوران دراندازوں کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہلوک عسکریت پسند جدید ہتھیاروں سے لیس تھے جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ یہاں پر حالات خراب کرنے کی نیت سے اس پار داخل ہوئے۔
اس موقع پر ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس نے کہا کہ مضبوط انٹیلی جنس گرڈ کی بدولت عسکریت پسندوں کے منصوبوں کوناکام بنایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ معتبر ذرائع سے اطلاع ملنے کے بعد فوج اور پولیس نے مژھل سیکٹر میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران پانچ دہشت گردمارے گئے۔
Infiltrations Attempts in Kupwara امسال ایل او سی پر 8 دراندازی کی کوششوں کے دوران 27 ملیٹینٹ مارے گئے ، کور کمانڈر
فوج کی 28 انفنٹری ڈویژن کے جی او سی گریش کالیہ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جموں وکشمیر کے پُرامن حالات کو درہم برہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، تاہم سکیورٹی ایجنسیاں ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنا رہی ہیں۔
Published : Oct 27, 2023, 8:54 PM IST
مزید پڑھیں:
- کشمیر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پانچ درانداز ہلاک
- پی او کے میں عسکریت ہسندوں کے 16 لانچنک پیڈس موجود ہیں، دلباغ سنگھ
ان کے مطابق فینسنگ کے نزدیک ہی سکیورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی اور جوں ہی ملیٹینٹوں نے اس طرف آنے کی کوشش کی تو انہیں للکارا گیا جس دوران دبدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
ایس ایس پی نے کہاکہ ابتدائی فائرنگ میں دو عسکریت پسند مارے گئے اور بعد ازاں تصادم کی جگہ مزید تین ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔بتادیں مژھل سیکٹر میں جمعرات کے روز سیکورٹی فورسز نے تصادم آرائی کے دوران پانچ عدم شناخت ملی ٹینٹوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ۔