اردو

urdu

ETV Bharat / state

حج خدمت کے نام پر نوجوانوں کے ساتھ فریب - کشمیر

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ریاست جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے نوجوانوں نے ایک مقامی کنسلٹنسی پر ان سے خلیج میں نوکری اور ایام حج میں عازمین کی خدمت کے نام سے پیسے اینٹھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام کے دفتر کے باہر نوجوانوں نے احتجاج کے دوران ایک مقامی مشاورتی کمپنی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسکے مالک نے خلیجی ممالک میں نوکریوں اور حج خدمت کے نام پر ان سے ہزاروں روپے اینٹھنے کے بعد کمپنی مقفل کرکے فرار ہو گیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ کئی مہینے قبل انہوں نے کمپنی کے مالک کے پاس پاسپورٹ، نجی دستاویز اور ہزاروں روپے جمع کیے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ مختلف اضلاع کے نوجوانوں سے روپے حاصل کرنے کے بعد اب مذکورہ شخص فرار ہے اور انکے فون کا یا تو جواب نہیں دیتا یا پھر ان سے گالی گلوچ کرتا ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایک احتجاجی کا کہنا تھا کہ ’’اب وہ فون پر ہمیں جان سے مارنے کی بھی دھمکی دیتا ہے۔‘‘ احتجاجیوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انکے پاسپورٹ وغیرہ کا غلط استعمال بھی ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے احتجاجیوں نے کنسلٹنسی کے ’مفرور‘ مالک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

By

Published : Jul 13, 2019, 7:12 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام کے دفتر کے باہر نوجوانوں نے احتجاج کے دوران ایک مقامی مشاورتی کمپنی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسکے مالک نے خلیجی ممالک میں نوکریوں اور حج خدمت کے نام پر ان سے ہزاروں روپے اینٹھنے کے بعد کمپنی مقفل کرکے فرار ہو گیا ہے۔

حج خدمت کے نام پر نوجوانوں کے ساتھ فریب

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ کئی مہینے قبل انہوں نے کمپنی کے مالک کے پاس پاسپورٹ، نجی دستاویز اور ہزاروں روپے جمع کیے تھے۔

انکا کہنا تھا کہ مختلف اضلاع کے نوجوانوں سے روپے حاصل کرنے کے بعد اب مذکورہ شخص فرار ہے اور انکے فون کا یا تو جواب نہیں دیتا یا پھر ان سے گالی گلوچ کرتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایک احتجاجی کا کہنا تھا کہ ’’اب وہ فون پر ہمیں جان سے مارنے کی بھی دھمکی دیتا ہے۔‘‘

احتجاجیوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انکے پاسپورٹ وغیرہ کا غلط استعمال بھی ہو سکتا ہے۔

اس حوالے سے احتجاجیوں نے کنسلٹنسی کے ’مفرور‘ مالک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details