اردو

urdu

ETV Bharat / state

Woman Died by Suicide in Kulgam : دیوسر کولگام میں خاتون کی مبینہ خودکشی، رشتہ داروں کا قتل کا الزام - The Woman Committed Suicide By Hanging

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے دیوسرسوپٹ علاقے میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پھندے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔

خاتون نے پھانسی لگا کرخودکشی کرلی
خاتون نے پھانسی لگا کرخودکشی کرلی

By

Published : Apr 12, 2023, 10:48 AM IST

خاتون نے پھانسی لگا کرخودکشی کرلی

کولگام:دیوسر کولگام میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر خود کو پھانسی پر لٹکا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون نے سوپٹ دیوسر گاؤں میں اپنی رہائش گاہ پر کمرہ بند کر کے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق خاتون کو فوری طور پر ضلع اسپتال کولگام لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ وہیں دوسری جانب جب خاتوں کی موت کی خبر ان کے میکے والوں نے سنی تو سارا علاقہ ضلع اسپتال پہنچا اور لوگ سینہ کوبی کرنے لگے۔ لواحقین نے بتایا کہ خاتوں کو ضلع اسپتال پہنچایا گیا، تاہم کافی وقت گزر جانے کے باوجود بھی ضلع اسپتال کی ٹیم نے پوسٹ مارٹم نہیں کیا، جس کے بعد مقامی لوگوں نے اسپتال کے مین گیٹ پر احتجاج کیا اور کئی گھنٹوں تک قاضی گنڈ کولگام روڈ کو بند کیا۔

لواحقین نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس معاملے کی سنجیدگی سے تفتیش کی جائے تاکہ سچ کا پتہ چل سکے۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ میکے والوں نے سسرال والوں پر الزام عائد کیا کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے اور قاتل کو سزا دو سزا دو کے نعرے لگائے گئے۔ خاتون کے رشتہ دار جاوید احمد نے کہا کہ لڑکی کو قتل کیا گیا۔ اسی وجہ سے سسرالی رشتہ داروں میں سے کوئی بھی نہیں آیا جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ لڑکی نے خود کشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:Baghi Mehtab Prostitution Case باغ مہتاب جسم فروشی کیس: مکان مالک کے خلاف مقدمہ درج

ABOUT THE AUTHOR

...view details