ضلع کولگام کے کاڈر علاقے میں ایک تیز رفتار گاڑی نے ایک لڑکی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔
زخمی ہوئی لڑکی کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔

فوت ہوئی لڑکی کی شناخت روحی جان دختر محمد صابر کے طور پر ہوئی ہے۔ لواحقین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی میں فوجی اہلکار سوار تھے جو ٹکر مارنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
مزید پڑھیں؛کولگام: استاد کی موت سے دلبرداشتہ شاگرد کی بھی حرکتِ قلب بند ہونے سے موت
پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ وہیں طبی و قانونی کارروائی کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کردیا گیا ہے۔