ریاسی سے تعلق رکھنے والا ایک کنبہ برائن لامر علاقے میں کھلے آسمان تلے خیمے میں رہائش پذیر تھا، سخت سردی کے سبب دو کمسن بچوں کی حالت بگڑ گئی جس کے نتیجے میں 10 سالہ ساحل زبیر ولد زبیر احمد فوت ہوگیا جبکہ 6 سالہ بچی شازیہ جان کو نازک حالت میں جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں دیر رات گئے اس کا بھی انتقال ہوگیا۔
کولگام میں شدید سردی سے دو بچوں کی موت - مصیبت کا پہاڑ ٹو ٹ گیا
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دیوسر علاقہ میں ریاسی سے تعلق رکھنے والے ایک بکروال کنبے کے دو معصوم بچے شدید سردی کے باعث فوت ہوگئے ہیں۔
کولگام میں شدید سردی سے دو کمسن بچوں کی موت
دو معصوم بچوں کی موت کے باعث اہل خانہ پر مصیبت کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ تحصیلدار دیوسر عبدالرشید کا کہنا ہے کہ انہوں نے اہل خانہ کو پہلے ہی محفوظ جگہ منتقل ہونے کو کہا تھا جس کو انہوں نے نظر انداز کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ کنبے کو کمبل اور راشن وغیرہ فراہم کیا گیا ہے۔
Last Updated : Jan 18, 2021, 6:11 PM IST