کولگام میں پانچ ہائی برڈ عسکریت پسند گرفتار، پولیس کولگام:جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں سکیورٹی فورسز نے دو عسکریت پسندوں کے ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے اس دوران پانچ ہائی برڈ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ عسکریت پسندانہ سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پولیس سی آر پی ایف 18 اور 46 بٹالین اور فوجی کی ایک آر آر اور 9 آر آر نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے کولگام میں دو عسکریت پسندوں کے ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔سکیورٹی فورسز نے اس دوران پانچ ہائی برڈ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہےْ
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کے قبضے سے دو پستول، تیں ہینڈ گرینیڈ، ایک یو بی جی ایل، دو پستول میگزین ، پستول کے بارہ راؤنڈ، اے کے 47 کے 21 راؤنڈ برآمد کئے ہیں۔ گرفتار افراد کی شناخت عادل حسین وانی ولد لال الدین وانی ساکن پونیوا، سہیل احمد ڈار ولد سراج احمد ڈار ساکن بوگام، اعتماد احمد لاوے ولد عبدالرشید لاوے ساکن برازلن جاگیر ، معراج احمد لون ولد بشیر احمد لون ساکن ہاوورا، سبزار احمد کھار ولد غلام محمد کھار ساکن گھاٹ ریڈونی پائین کے بطور ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:Militants Arrested In Baramulla بارہمولہ میں دو ہائی برڈ عسکریت پسند اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس
پولیس نے اس سلسلے میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 62/2023 اور ایف آئی آر نمبر 167/2023 درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے بارہمولہ میں ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ دو ہائی برڈ عسکریت پسندوں کو اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا۔