ضلع کو لگام کے دمحال ہانجی پورہ سے 4 کلومیٹر دور گورنمنٹ مڈل اسکول مرگیبل کی کہانی کچھ الگ سی ہے اس اسکول میں 60 سے زائد طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہے۔
اس گاؤں (مرگیبل) کی آبادی کا 80 فیصد حصہ شیڈول ٹرائب آبادی پر مشتمل ہے۔

اگر چہ 10 سال پہلے اس وقت کی سرکار نے اس دیہی علاقے کے لیے ایک اسکولی عمارت تعمیر تو کی تھی لیکن بلڈنگ 6 سال کے مدت میں ہی گر پڑی اور پچھلے 4 برسوں سے گورنمنٹ مڈل اسکول مرگیبل کے بچے در در کے ٹھوکرے کھاکر تعلیم حاصل کر نے پر مجبور ہورہے ہیں کبھی ٹن شیڈ تو کبھی کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کر رہے تھے۔
لیکن جوں ہی موسم میں تبدیلی کے آثار دیکھنے کو ملتے تھے تو بچوں کا رخ اپنے گھروں کے جانب ہوتا تھا لیکن الیکشن کی مہربانی کی وجہ سے اسکول کے احاطے میں پولنگ اسٹیشن کے لیے ایک ٹن شیڈ بنایا گیا جو کہ کئی گاوں کا پولنگ بوتھ بھی ہے۔
اس اسکول کے بچوں کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے والدین ناخواندہ ہے لیکن ہم لوگ ناخواندہ نہیں رہنا چاہتے ہیں ہم بھی سماج میں پڑھ لکھ کر ایک آچھا انسان بننے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن یہ تبھی ممکن ہے جب ہمارے لیے ایک اسکولی عمارت تعمیر کردی جائے تاکہ ہم لوگ بھی علم کے نور سے آراستہ ہوجائے۔