اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام کورٹ کے احاطے میں ابھی بھی برف کے انبار - محکمہ تعمیرات عامہ

جنوبی کشمیر کے بیشتر قصبہ جات کی اہم شاہراہوں سے گرچہ انتظامیہ کی جانب سے برف ہٹائی گئی تاہم ابھی بھی کئی اہم مقامات سے برف کو پوری طرح صاف نہیں کیا گیا ہے۔

By

Published : Jan 11, 2021, 7:14 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں کورٹ کے احاطے سے برف کو ابھی تک صاف نہیں کیا گیا جس سے یہاں کام کرنے والوں خصوصا وکلاء کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ضلع کی سڑکوں کے کنارے اور اندورون سڑکوں اور گلیوں میں ہنوز برف جمع ہونے کے سبب عوام کو پہلے ہی کافی دقتیں جھیلنی پڑ رہی ہے۔ تاہم کورٹ کے احاطے میں جمع برف کے حوالے سے وکلاء نے انتظامیہ کی شدید تنقید کی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے وکلاء کا کہنا تھا کہ انہوں نے میونسپلٹی، محکمہ تعمیرات عامہ اور ضلع انتظامیہ سے بھی رجوع کیا، تاہم کورٹ کے احاطے سے ابھی تک برف ہٹانے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔

اس ضمن میں وکلاء نے انتظامیہ سے کورٹ کے احاطے میں جمع برف کو فور طور ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details