اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: پہاڑی علاقوں میں برف ہٹانے کا کام جاری - نمایاں کام انجام

ضلع کولگام کے دور دراز پہاڑی علاقہ پنج گام ناڈ میں برف ہٹانے کا کام شد و مد سے جاری ہے جس پر مقامی آبادی نے راحت کی سانس لی ہے۔

Snow clearance
برف ہٹانے کا کام

By

Published : Jan 9, 2021, 5:16 PM IST

کنڈ پنجگام نارڈ میں برف ہٹانے کا آپریشن زوروں پر جاری ہے اور سڑکوں کو صاف کرنے کے لئے متعدد مشینیں کام پر لگی ہیں۔

برف ہٹانے کا کام

سرپنچ پنجگم چودھری نذیر احمد نے ضلع انتظامیہ کولگام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس اہم وقت میں نمایاں کام انجام دیا ہے اور دور دراز پہاڑی علاقوں میں برف ہٹانے میں سنجیدگی دکھائی۔ انہوں نے برف ہٹانے پر مامور سرکاری عملہ کی بھی ستائش کی۔

خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں گشتہ کچھ روز سے برفباری جاری ہے۔ اس سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگ اپنے گھروں میں مقید ہو کر رہے گئے ہیں۔ سڑکیں برف سے ڈھک گئی ہیں۔ آمد و رفت بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی غلط، کشمیر میں پھر سے برفباری

کئی جگہوں میں انتظامیہ کی جانب سے سڑک سے برف نہیں ہٹائے جانے پر لوگوں نے خود ہی راستے سے برف ہٹائی ہے۔ خبریں یہ بھی ہیں کہ کئی جگہ پر سیاحوں نے راستے سے برف ہٹائی ہے۔ وادی میں برفباری کی وجہ سے روز مرہ کی اشیاء میں نمایا مہنگائی بھی دیکھی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details