کولگام: دوراب شب ضلع کولگام کے لارو بس اسٹینڈ میں ریاض احمد وانی نامی ایک شخص کی دکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً دکان کو اپنی زد میں لے لیا۔ مقامی باشندوں کے مطابق آگ اس قدر بھیانک تھی کہ چند لمحوں میں ہی دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ Shop Gutted During Nocturnal ablaze in South kashmir’s Kulgam District
Shop Gutted in Kulgam: کولگام میں شبانہ آتشزدگی، دکان خاکستر
جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں شبانہ آتشزدگی کے دوران ایک دکان خاکستر ہو گیا۔ Shop Gutted During Nocturnal ablaze in Kulgam
آتشزدگی کی اطلاع فوری طور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو دی گئی جن کی بروقت کارروائی نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ تاہم آگ کے شعلوں نے دکان میں موجود آٹو موبائل سمیت دیگر مشینری کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دیہے۔ ادھر، مقامی باشندوں نے متاثرہ کی امداد اور بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ متاثرہ نے بینک سمیت مختلف افراد سے سودی قرضہ لیکر کاروبار شروع کیا تھا۔ انہوں نے حکام سے متاثرہ کی مدد کی اپیل کی ہے۔ Kulgam Shop Gutted