اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرپنچ اور پنچوں نے منریگا ملازمین کے کام چھوڑ ہڑتال کی حمایت کی - کولگام منریگا ملازمین

کولگام میں منریگا ملازمین کے کام چھوڑ ہڑتال کی سرپنچ اور پنچوں نے حمایت کی ہے۔

Sarpanch and Panchs supported the strike of MNREGA employees
سرپنچ اور پنچوں نے منریگا ملازمین کے کام چھوڑ ہڑتال کی حمایت کی

By

Published : Aug 27, 2020, 8:40 PM IST

آل جموں کشمیر منریگا ایمپلائز ایسوسی ایشن کے بینر تلے کولگام ضلع کے بلاک کنڈ میں منریگا کے تحت تکنیکی معاونین اور دیہاتی روزگار کے معاونین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے لئے بھرتی پالیسی بنائے اور انہیں مستقل کیا جائے۔

سرپنچ اور پنچوں نے منریگا ملازمین کے کام چھوڑ ہڑتال کی حمایت کی

انہوں نے حکومت سے ان کے حق کا مطالبہ کیا اور انہیں مستقل کرنے اور جلد از جلد ان کے لئے بھرتی پالیسی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

اس دوران بلاک کے پنچ و سرپنچ نمائندوں نے منریگا ملازمین کے کام چھوڑ ہڑتال کی حمایت کی۔ اپنے ایک پریس ریلیز میں ان نمائندوں نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی کی مختلف اسکیموں کو عملی جامہ پہنانے میں ان ملازمین کا کافی اہم رول ہے اور اسکیموں کو گھر گھر پہنچانے کے لئے دن رات کام کرتے ہیں۔

سرپنچوں اور پنچوں نے یو ٹی حکومت سے اپیل کی کہ منریگا کارکنوں کے مستقبل کے حوالے سے پالیسی بنائی جائے۔ ساتھ ہی لوگوں کو محکمہ دیہی ترقی میں مستقل کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details