کولگام :جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں محکمہ دیہی ترقی کے گیارہ ملازمین کو غیر مجاز طور پر ڈیوٹی سے غیر حاضر رینے کی پادائش میں معطل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کولگام، ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ کی ہدایت پراے سی ڈی کولگام، محمد عمران کی سربراہی میں افسران کی ایک ٹیم نے کولگام میں محکمہ دیہی ترقی کے کئی دفاتر کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران 11 ملازمین کو غیر مجاز طور پر اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا جس کے بعد حکام نے انہیں آڈر جاری کرتے ہوئے معطل کر دیا ہے۔
RDD Employees Suspended کولگام میں ڈیوٹی سے غیرحاضر ملازمین کے خلاف کارروائی
ضلع انتظامیہ کولگام نے ڈیوٹی سے غیر مجاز غیر حاضر رہنے کی صورت میں دیہی ترقی محکمہ کے 11 ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے اس حوالے سے ایک آڈر بھی جاری کیا ہے۔
کولگام میں ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی
یہ بھی پڑھیں:Seven Officials Suspended in Deoria دیوریا میں دھان خریدی ایجنسی کے منیجر سمیت سات انچارج معطل
اے سی ڈی نے محکمہ دیہی ترقیات کولگام کے تمام دفاتر میں صد فیصد حاضری پر زور دیا اور تمام ملازمین کو اپنی ڈیوٹی پر باقاعدگی سے حاضر ہونے کی ہدایت دی۔ اے ڈی سی نے ملازمین کو خبردار کیا کہ ڈیوٹی سے غیر حاضری ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔