جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے جنرل سیکریٹری نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں واقع مائیگرنٹ کالونی، ویسو کا دورہ کرکے احتجاج کر رہے کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ JK Apni Party Leaders Visit Migrant Colony Kulgam جے کے اپنی پارٹی کے جنرل سیکریٹری نے ہلال احمد نے کشمیری پنڈت سمیت پولیس اہلکار کی ہلاکت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، کوئی بھی مذہب ناحق قتل کی اجازت نہیں دیتا۔‘‘
JK Apni Party Leaders Visit Migrant Colony Kulgam: کچھ لوگوں کو کشمیر کا بھائی چارہ پسند نہیں آ رہا ہے، اپنی پارٹی لیڈر - کشمیری پنڈت سمیت پولیس اہلکار کی ہلاکت
جے کے اپنی پارٹی کے جنرل سیکریٹری ہلال احمد نے مائیگرنٹ کالونی کے دورے کے موقع پر کہا کہ ’’کشمیر کے لوگ ہمیشہ ہم آہنگی، اتحاد اور مذہبی رواداری کے علمبردار رہے ہیں، مگر کچھ لوگوں کو یہاں کی مہمان نوازی اور بھائی چارہ پسند نہیں آ رہا ہے JK Apni Party Leader on Killings in Kashmirجو اپنے ناپاک منصوبوں سے بھائی چارے اور امن و امان کو زک پہنچانے کی تاک میں رہتے ہیں۔‘‘
انہوں نے احتجاج کر رہے کشمیری پنڈتوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’کشمیر کے لوگ ہمیشہ ہم آہنگی، اتحاد اور مذہبی رواداری کے علمبردار رہے ہیں، مگر کچھ لوگوں کو یہاں کی مہمان نوازی اور بھائی چارہ پسند نہیں آ رہا ہے جو اپنے ناپاک منصوبوں سے بھائی چارے اور امن و امان کو زک پہنچانے کی تاک میں رہتے ہیں۔‘‘ انہوں نے پنڈتوں کو یقین دلایا کہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی ان کی ہر طرح کی ممکن مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ JK Apni Party Leaders Visit Migrant Colony Kulgam
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کشمیری پنڈت راہل بھٹ کی ہلاکت کے خلاف جہاں سیاسی پارٹیوں کی جانب سے مذمت کی جا رہی ہے وہیں پنڈت کالونی، بڈگام سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں رہائش پذیر کشمیری پنڈتوں کا احتجاج جاری ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سمیت سیاسی رہنمائوں کی جانب سے کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانیوں کے باوجود پنڈتوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔