کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلعکولگام میں کئی روز سے سیب از خود درختوں سے گر رہے ہیں۔ سیب کے گرنے سے کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ درختوں سے سیب گرنے لگے ہیں، جس سے کئی دنوں سے میوہ باغات کو بہت نقصان ہورہا ہے۔Premature apple drop creates panic
وہیں محمکہ ہاٹیکلچر نے مختلف علاقوں میں کسانوں کو جانکاری دے کر اس معاملے سے نمٹنے کے لیے مشورے دیے ہیں۔ چیف ہاٹیکلچر آفسر لیاقت علی خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس درختوں سے سیب گررہے ہیں لیکن یہ جون میں ہوتا ہے اور اس طرح سے کسانوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہں ہے۔