ای ٹی وی بھارت کے نمائندے گزشتہ دنوں علاقے میں چوری کے دو الگ الگ واقعات پیش آئے تھے، چوروں نے گورنمنٹ ہائی اسکول چورٹ میں کمپوٹر، گیس سلینڈر و دیگر کی اشیا اڑا لیے تھے، وہیں چیک بڈونی سے تعلق رکھنے والے محمد امین وانی نامی ایک دکاندار کی دکان لوٹ لی گئی۔
قاضی گنڈ میں چوروں کا گروہ گرفتار - جنوبی ضلع
جموں و کشمیر کی پولیس نے جنوبی ضلع کے قاضی گنڈ میں چوروں کے ایک بڑے گروپ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
قاضی گنڈ میں چوروں کا گروہ گرفتار
نمائندے نے بتایا کہ معاملے کے بعد دکاندار نے پولیس کو سی سی ٹی فوٹیج سونپ دیا تھا، جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لیا۔
پولیس نے گرفتار شدہ افراد کی تحویل سے لاکھوں روپیے کا سامان بر آمد کر لیا ہے جس میں زیادی تر موبائل فون شامل ہیں۔
پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔