ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت ایجاز بٹ نے بدھ کو کولگام میں گرین جے کے پلانٹیشن ڈرائیو کا آغاز منی سیکریٹریٹ کولگام کے احاطے میں دیودار کے پودے لگا کر کیا۔
ضلع کولگام میں شجر کاری مہم کا آغاز ضلع کولگام میں شجر کاری مہم کا آغاز ڈی سی کولگام نے اس حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس ضلع میں مخروطی، وسیع لیوڈ، فروٹ بیئرنگ اور دیگر اقسام کے 3.50 لاکھ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں سرکاری اداروں، اسکولوں کالجوں کے علاوہ سڑکوں اور عبادت گاہوں کے احاطوں میں بھی پودے لگائے جائیں گے۔
پروگرام میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، شوشل فارسٹ ڈی ایف او ساوتھ سرکل، اسسٹنٹ کمشنر محکمہ مال، سی آر پی ایف 18 ویں بٹالین کے عہدیداروں کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے افسران اور درجنوں اسکولی بچوں نے بھی مختلف پودے لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔