اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: چک رمبیر پورہ کے لوگوں نے پانچ ماہ سے نہیں دیکھی بجلی

ضلع کولگام کے چک رمبیر پورہ علاقے میں لوگوں نے انتظامیہ اور بجلی محکمہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 5 ماہ سے بجلی سے محروم ہیں۔

بجلی ٹرانسفامر کی خرابی پر لوگوں کا احتجاج
بجلی ٹرانسفامر کی خرابی پر لوگوں کا احتجاج

By

Published : Mar 11, 2021, 8:02 PM IST

وادی کے دور دراز علاقوں میں بجلی کی سپلائی میں اعلان شدہ شیڈول سے بھی زیادہ تخفیف اور آنکھ مچولی کے ساتھ ساتھ ٹرانسفامرز کی خرابی کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

ضلع کولگام کے چک رمبیر پورہ علاقے میں بھی آج کچھ اسی طرح دیکھنے کو ملا۔ علاقے میں لوگوں نے انتظامیہ اور بجلی محکمہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 5 ماہ سے بجلی سے محروم ہیں۔

بجلی ٹرانسفامر کی خرابی پر لوگوں کا احتجاج

مذکورہ علاقے میں لوگوں نے بجلی کی عدم دستیابی پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور اس دوران انہوں نے انتظامیہ کے نعرے بازی کی۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ ماہ سے بجلی سے محروم ہیں اگر چہ ہم نے ان پانچ ماہ کے دوران متعدد بار اپنے خرچہ پر بجلی ٹرانسفار کی مرمت بھی کروائی لیکن اس کے باوجود بھی بجلی ٹرانسفار کو ایک دن نہیں نکلتا جس کے سبب ہم لوگوں کو کافی مشکالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مسلئے کو لیکر وہ کئی بار جلع افسران کے پاس گئے لیکن ایک نے نہ سنی۔ بدقسمتی سے ہمارے علاقے کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔

ایک مقامی شخص نے بتایا کہ گزشتہ برس نومبر میں علاقے کا ٹرانسفارمر خراب ہوا لیکن ابھی تک اس کی مرمت نہیں کی گئی۔ ہم نے متعدد بار اس ٹرانسفارمر کو اپنی لاگت سے ٹھیک کرایا لیکن آئے روز کراب ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کی عدم دستیابی سے بچوں کی تعلیم پر بھی اثر پڑ رہا ہے کیونکہ وہ پڑح نہیں پا رہے ہیں۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی علاقے کا ٹرانسفارمر جلد از جلد ٹھیک کرایا جائے تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details