اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: لامڑ میں پل کی تعمیر نامکمل ہونے سے عوام پریشان - ای ٹی وی بھارت اردو

لامڑ میں محکمہ تعمیرات عامہ نے سال 2015 میں پل بنانے کا کام شروع کیا تاہم پل کی بنیاد پڑتے ہی کام رک گیا

lammer in kulgam
lammer in kulgam

By

Published : Mar 10, 2021, 5:39 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے لامڑ علاقہ میں پل کی تعمیر کا کام گزشتہ پانچ برسوں سے رکے ہونے سے مقامی لوگ پریشان ہیں۔

کولگام: لامڑ میں پل کی تعمیر نامکمل ہونے سے عوام پریشان

ضلع کے دور دراز دیہات لامڑ میں محکمہ تعمیرات عامہ نے سال 2015 میں پل بنانے کا کام شروع کیا تاہم پل کی بنیاد پڑتے ہی کام رک گیا۔

پل کا تعمیری کام مکمل نہ ہونے سے مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی شہری مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ محکمہ آر اینڈ بی نے علاقہ میں پل بنانے کا کام ہاتھ میں لیا جس کے بعد سڑک بنانے کا کام محکمہ پی ایم جی ایس وئے نے لیا لیکن پل کی تعمیر پر کسی بھی محکمہ نے سنجیدگی نہیں دکھائی جس کے نتیجے میں وہ لوگ عارضی راستہ پر سفر کرتے ہیں جو برسات کے موسم میں بند ہوتا ہے اور کئی دیہات کا رابطہ ضلع ہیڈ کوارٹر سے منقطع ہو جاتا ہے۔

مقامی باشندہ عبدالمجید پرے نے بھی پل کی تعمیر مکمل نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی سہولیات کے لئے ہوتی ہے لیکن دور دراز دیہاتوں میں سرکار کی کارگردگی مایوس کن ہے۔لوگوں نے حکومت سے برسات شروع ہونے سے پہلے پل کے تعمیری کام کو مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details