کولگام:جنوبی کشمیر کے کولگام علاقے ہڈیگام میں دیر رات سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی۔ اگرچہ کئی گھنٹوں تک دونوں طرفین سے گولیاں چلی، تاہم جھڑپ نے اس وقت نیا موڈ لیا جب علاقے میں چھپے مقامی عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فروسز کے سامنے خودسپردگی کر دی۔ Militants Surrender in Kulgam
ضلع پولیس اور آر آر نے عسکریت پسندوں کے والدین کو انکاؤنڑ سائٹ پر بُلایا جس کے بعد والدین نے انہیں ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی۔ گھر والوں کی اپیل اور سکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی کی وجہ سے دونوں عسکریت پسند اپنے ہتھیار ڈال کر مکان سے باہر آئے۔
ایس ایس پی کولگام ڈاکٹر سندیپ چوکروتی نے نمائدے کو فون پر بتایا کہ کافی جدوجہد کے بعد دونوں عسکریت پسندوں نے سکیورٹی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ دونوں کا تعلق ٹی آر ایف عسکریت پسند تنظیم سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کو بروسہ دلایا کہ ہتھیار ڈالنے پر انہں آگے سماج میں ایک بہتر زندگی بسر کرنے کا موقع دیا جائے گا، جس کے بعد وہ راضی ہوئے اور ہتھیار ڈال دیے۔ SSP kulgam on Militants Surrender