کولگام:وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ جنوبی ضلع کولگام میں بھی حاجیوں کے لئے انتظامیہ کی جانب سے تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کے لیے انتظامیہ نے جامع مسجد میں تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے عازمین حج نے شرکت کی۔اس موقع پر عازمین حج کو حج کرنے کے حوالے سے جانکاری دی گئی، ساتھ ہی حج کے فرائض انجام دینے کے بھی تربیت دی گی۔
اس ضمن میں ایک عازم نے کہا کہ سال 2019 کے بعد پھر سے مجھے حج پر جانے کی سعادت نصیب ہوئی ہے، جس کے لئے ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔وہیں اس سال انشاءاللہ جموں کشمیر سے تقریباً 11,500 عازمین حج کو حج پر جانے کی سعادت نصیب ہوگی۔