جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے نہامہ میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ دراصل یہ حادثہ دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ نہامہ میں آلٹو گاڈی اور ایک موٹر سائیکل کی ٹکر ہوئی، جس میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد سُہیل سکندر، ساکنہ کھوڈ ہاجی پورہ اور محمد خالد، ساکنہ ناسنور دمحال شدید طور زخمی ہوئے۔
حادثے کے فوراً بعد زخمیوں کو ضلع اسپتال کولگام لایا گیا تاہم دنوں کی حالات شدید خراب ہونے کی وجہ سے انہں سرینگر اسپتال منتقل کیا گیا۔