اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی ہمیں الیکشن، ترقی اور بجلی وغیرہ جیسے ناموں پر دھوکہ دے رہی ہے، عمر عبداللہ - کشمیر میں بجلی بحران

عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی نے ہمیں دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا، ہمیں الیکشن کے نام پر ہی نہیں بلکہ بے روزگاری کا مسئلہ حل کرنے کے نام پر، ترقی کے نام اور بجلی کے نام پر دھوکہ دیا جا رہا ہے۔Omar Slam Bjp Govt

عمر عبداللہ
عمر عبداللہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 5:20 PM IST

Updated : Nov 20, 2023, 5:55 PM IST

بی جے پی ہمیں الیکشن، ترقی اور بجلی وغیرہ جیسے ناموں پر دھوکہ دے رہی ہے، عمر عبداللہ

کولگام: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر کا الزام ہے کہ بی جے پی ہمیں الیکشن، ترقی اور بجلی وغیرہ جیسے ناموں پر دھوکہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وقت میں بھی بجلی کا اس قدر برا حال نہیں تھا جتنا آج ہے۔ موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں عوامی جلسے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی نے ہمیں دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا، ہمیں الیکشن کے نام پر ہی نہیں بلکہ بے روز گاری کا مسئلہ حل کرنے کے نام پر، ترقی کے نام اور بجلی کے نام پر دھوکہ دیا جا رہا ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ 'ہمارے وقت میں بھی بجلی کا اتنا بُرا حال نہیں تھا جتنا آج ہے، آخر کیا وجہ ہے کہ بجلی کا نظام ٹھیک نہیں کیا جا رہا ہے'۔

مزید پڑھیں:



اسمبلی الیکشن کے انعقاد کے بارے میں پوچھے جانے پرعمر عبداللہ نے کہا کہ 'جب الیکشن کے لئے پینتھرس پارٹی نے عدالت عظمیٰ میں عرضی دائر کی تھی تو اس وقت عزت مآب چیف جسٹس صاحب نے کہا تھا کہ یہ مسئلہ دفعہ 370 کے ساتھ جڑا ہوا ہے اس کا جواب اسی وقت دیا جائے گا'۔انہوں نے کہا کہ 'ہم امید کرتے ہیں کہ جب عدالت عظمیٰ سے دفعہ 370 کے متعلق فیصلہ آئے گا تو اس میں الیکشن کا بھی ذکر ہوگا'۔
(یو این آئی)

Last Updated : Nov 20, 2023, 5:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details