اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: شبانہ آتشزدگی میں تین دکانیں خاکستر - راکھ کے ڈھیر

جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں دوران شب آگ کی ہولناک واردات میں تین دکانیں مکمل طور خاکستر ہو گئیں۔

کولگام: شبانہ آتشزدگی میں تین دکانیں خاکستر
کولگام: شبانہ آتشزدگی میں تین دکانیں خاکستر

By

Published : Sep 3, 2021, 5:06 PM IST

ضلع کولگام کے مرہامہ علاقہ میں جمعرات اور جمعہ کی درمانی شب آگ کی ہولناک واردت میں تین دُکانیں خاکستر ہو گئیں۔

کولگام: شبانہ آتشزدگی میں تین دکانیں خاکستر

مقامی باشندوں کے مطابق دوران شب ایک دکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے فوری طور دو مزید دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔

مقامی سرپرنچ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مواصلاتی نظام ٹھپ ہونے کے باعث وقت پر فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو اطلاع نہ کئے جانے سے لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔

آتشزدگی میں خاکستر ہوئے ایک دکاندار کے والد نے بتایا کہ انہوں نے اراضی فروخت کرنے کے علاوہ بینک سے سودی قرضہ حاصل کرکے مال خریدا تھا جو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔

مزید پڑھیں:مرکزی وزراء کا جموں و کشمیر کا دورہ متوقع

انہوں نے مزید کہا کہ قریب بارہ بجے رات کو انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ دکان میں آگ لگی ہے، مواصلاتی نظام معطل ہونے کے سبب فون پر آگ بجھانے والے عملہ کو فوری طور اطلاع نہیں کی جا سکی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان تباہ ہو گیا۔

مقامی باشندوں نے متاثرہ افراد کی فوری طور امداد فراہم کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details