اردو

urdu

ETV Bharat / state

NIA Court Kulgam این آئی اے کورٹ نے سرگرم عسکریت پسند کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا - لشکر طیبہ کے عسکریت پسند کے خلاف وارنٹ

این آئی اے کورٹ کولگام نے عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ اور ٹی آر ایف کا سرگرم عسکریت پسند باسط احمد ڈار کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا۔ non bailable warrant against LeT militant

این آئی اے کورٹ نے سرگرم عسکریت پسند کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا
این آئی اے کورٹ نے سرگرم عسکریت پسند کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا

By

Published : Jul 26, 2023, 8:46 AM IST

کولگام: جموں و کشمیر کے این آئی اے کورٹ کولگام نے کئی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ایک سرگرم عسکریت پسند کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا، جس میں پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں درج ایک کیس ایف آئی آر نمبر 252/2021 بھی شامل ہے۔ این آئی اے کورٹ کولگام نے اسٹیٹ انویسٹ گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کولگام کی درخواست پر باسط احمد ڈار ولد عبدلرشید ڈار ساکن ریڈونی ضلع کولگام کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا جو کہ کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) اور ٹی آر ایف کا سرگرم عسکریت پسند ہے۔ اس کے علاوہ دیگر مقدمات میں ایف آئی آر نمبر 252/2021 کی دفعہ نمبر 252 بھی اس میں شامل ہے۔ یہ کیس 2021 میں لارم گانجی پورہ میں دو غیر مقامی مزدوروں کے قتل سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: NIA Court کشتواڑ کے 23 عسکریت پسندوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

مذکورہ ملزم روپوش ہے اور اسے گرفتار کرنے کے لئے پولیس اسے تلاش کر رہی ہے، عدالت سے مذکورہ ملزم کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ اس کے خلاف زیر دفعہ 82 اور 83 کی کارروائی شروع کی جائے۔ واضح رہے کہ اپریل 2023 میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی خصوصی عدالت نے پاکستان میں سرگرم ضلع کشتواڑ کے23 عسکریت پسندوں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کی تھی۔ مذکورہ عسکریت پسند پاکستان میں مقیم ہیں اور وہی سے جموں وکشمیر میں تخریبی سرگرمیوں کو انجام دینے کی خاطر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details