اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: ضلع ہسپتال میں لیپروسکوپ کا افتتاح

ممبر پارلیمان نظیر احمد لاوے نے ضلع ہسپتال کولگام میں لیپروسکوپ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اپنے ایم پی لیڈ فنڈ سے لیپروسکوپ کے لیے پیسے دیے تھے۔

By

Published : Jul 13, 2020, 5:10 PM IST

laway
laway

جموں و کشمیر کے ضلع ہسپتال کولگام میں ممبر پارلیمان نظیر احمد لاوے نے لیپروسکوپ مشین کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اپنے ایم پی لیڈ فنڈ سے 50 لاکھ روپیہ خرچ کر کے ہسپتال میں عوام کے لیے لیپروسکوپ وقف کیا ہے۔

اس موقع پر لاوے نے کہا 'میں نے لیفٹیننٹ گورنر سے حالیہ ملاقات میں ضلع ہسپتال کے لئے ایم آر آئی مشین اور دیگر جدید آلات کی خریداری کا معاملہ اٹھایا ہے اور وہ اس پر راضی ہیں'۔

ضلع ہسپتال میں لیپروسکوپ کا افتتاح

انہوں نے کہا 'میں پوری کوشش کر رہا ہوں کہ کولگام میں تمام سہولیات میسر ہوں تاکہ مریضوں کو سرینگر میں واقع ہسپتالوں کا سفر نہ کرنا پڑے'۔

اس موقع پر میڈیکل سپرینٹنڈنٹ، ڈی ایچ کولگام اور دیگر طبی عملہ بھی موجود تھا۔

عوام نے رکن پارلیمان نظیر احمد لاوے کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ جموں و کشمیر میں سب سے بڑا ہسپتال اسکمس ہے، جب بھی لوگ کسی بڑی بیماری کا شکار ہوتے ہیں وہ اسکمس کا رخ کرتے ہیں۔

ایسے میں اگر حکومت کی جانب سے ضلعی سطح پر ہسپتالوں میں تجربہ کار ڈاکٹرس اور مشینیں فراہم کی جائیں تو لوگوں کی مشکلات آسان ہونگی۔

اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ نجی ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرس مریضوں کو دوسرے اضلاع میں منتقل کرتے ہیں اور اس دوران کئی سیرئس مریض راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details