کوروناوایئرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے جہاں انتظامیہ مستعدی سے کام لے رہی ہیں وہیں ڈاکٹروں کی حفاظت کے پیش نظر جنوبی ضلع کولگام میں طبی عملے میں پی پی ای کِٹس (PPE Kits) تقسیم کیے گئے۔
راجیہ سبھا ممبر نظیر احمد لاوے نے فوج کے اشتراک سے طبی عملے میں یہ کِٹس تقسیم کیے۔
اس موقعے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے نذیر احمد لاوے کا کہنا تھا کہ ’’طبی عملے کی حفاظت اور حفاظتی ملبوسات و آلات جن میں ماسک، دستانے وغیرہ شامل ہیں کی قلت کے پیش نظر پی پی ای کٹس تقسیم کیے گئے۔‘‘