جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے باعث چنار کے درختوں کو کافی نقصان پہنچا۔
آتشزدگی میں چنار کے درختوں کو نقصان ضلع کے دیوسر اور پانزتھ علاقوں میں پر اسرار طور لگی آگ کے باعث چنار کے تناور درختوں کو نقصان پہنچا۔
اگرچہ مقامی باشندوں نے فوری طور فائر اینڈ ایمرجنسی کے عملہ کو آتشزدگی کی اطلاع دی جنہوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا، تاہم آتشزدگی کے باعث کئی درختوں کو کافی نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں؛ چنار کشمیری ثقافت کا ایک انمول حصہ
آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی، تاہم پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چنار کا درخت کشمیر کی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔ وادی کشمیر کی خوبصورتی میں یوں تو ہر قسم کے چھوٹے بڑے درخت اپنا کا ایک اہم رول ہے، لیکن چنار اپنی قد و قامت اور خوبصورتی کی وجہ سے ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔