اردو

urdu

By

Published : Nov 28, 2020, 8:24 AM IST

ETV Bharat / state

کولگام عصمت ریزی واقعہ: متاثرہ لڑکی کا سرینگر کے ہسپتال میں انتقال

واقعہ ضلع کولگام کے اکھل گاؤں میں پیش آیا تھا، دراصل گاؤں پونیواہ کی رہنے والی متاثرہ لڑکی اپنے رشتہ دار کے گھر میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لئے اکھل گاؤں آئی تھی۔

Kulgam rape incident: Affected girl dies at Srinagar hospital
کولگام عصمت ریزی واقعہ: متاثرہ لڑکی کا سرینگر کے ہسپتال میں انتقال

گزشتہ ماہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں دو لڑکوں کے ذریعہ اغوا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی جنوبی کشمیر کی لڑکی کا گزشتہ شام سری نگر کے ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔

اس واقعے نے بڑے پیمانے پر احتجاج کو جنم دیا تھا جب لوگوں نے لڑکی کے مبینہ اغوا اور جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے والوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

واقعہ ضلع کولگام کے اکھل گاؤں میں پیش آیا تھا دراصل گاؤں پونیواہ کی رہنے والی متاثرہ لڑکی اپنے رشتہ دار کے گھر میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لئے اکھل گاؤں آئی تھی۔

وہیں علاقے اشموجی کے رہنے والے دو نوجوانوں نے اغوا کرکے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ بچی بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی تھی اور اسے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اسے مزید علاج معالجہ کے لئے سری نگر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

پولیس نے ملزم کی شناخت عادل ڈار اور وسیم ڈار کے نام سے کی تھی۔ بچی زندگی کی جنگ لڑ رہی تھی جبکہ دو ملزموں کو تحویل میں لیا گیا تھا۔

ایک پولیس افسر نے واقعے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بتایا تھا کہ پولیس تھانہ دیوسر کو تحریری شکایت موصول ہوئی ہے کہ اس کی بہن کو دو افراد نامی عادل احمد ڈار اور وسیم رحمان ڈار نے اغوا کیا ہے، یہ دونوں افراد اشموجی کولگام کے رہنے والے ہیں اور اکھال گاؤں سے اسے قریب گھنے باغوں میں لے گئے اور اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ اس دوران متاثرہ بچی کو اس کے کزن بھائی نے بے ہوشی کی حالت میں اور زخمی حالت میں پولیس چوکی دیوسر لایا۔ بچی کو فوری طور پر علاج اور طبی معائنے کے لئے ہسپتال لے جایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کولگام کی نگرانی میں ایس ایچ او دیوسر کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی تاکہ ملزم کو گرفتار کیا جاسکے۔ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ، سخت کوششوں کے ساتھ تحقیقاتی ٹیم کے ذریعہ مخصوص معلومات تیار کی گئیں جس کی وجہ سے شکایت موصول ہونے کے بعد تین گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

واقعے کے حوالے سے ایف آئی آر نمبر 116/2020 U / S 341 ، 366 ، 376/511 ، 354 ، 323 کے تحت پولیس تھانہ دیوسر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متاثرہ بچی ایس کے آئی ایم ایس سورہ میں زیر علاج تھی۔ سکیمز کے ایک ڈاکٹر نے اس بات کی تصدیق کہ مذکورہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ انہوں نے بتایا کہ آخری رسوم کے لئے نعش لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details