جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں راجیہ سبھا رکن نظیر احمد لاوے نے ایک نجی جِم سینٹر کا افتتاح کیا۔ نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور جسمانی نشو و نما کی جانب راغب کرنے کی غرض سے ضلع کولگام کے چولگام میں جِم سینٹر کا افتتاح کیا۔
جم کے افتتاح کے موقع پر رکن پارلیمان نے نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیا۔