اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی سی کولگام نے نو منتخب ڈی ڈی سی ممبران کو حلف دلایا - ضلع ترقیاتی کمشنر

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بھی نو منتخب ضلع ترقیاتی کونسل ممبران کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔

ڈی سی کولگام نے نو منتخب ڈی ڈی سی ممبران کو حلف دلایا
ڈی سی کولگام نے نو منتخب ڈی ڈی سی ممبران کو حلف دلایا

By

Published : Dec 28, 2020, 6:23 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پیر نو منتخب ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) ممبران کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔

ڈی سی کولگام نے نو منتخب ڈی ڈی سی ممبران کو حلف دلایا

حلف برداری کی تقریب ڈی سی آفس کولگام میں منعقد ہوئی اور ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ نے ڈی ڈی سی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ممبران کو حلف دلایا۔

حلف برداری کی تقریب میں سرپنچ اور پنچوں کے علاوہ ایس ایس پی کولگام اور دیگر ذی عزت شہری موجود تھے۔

مزید پڑھیں؛ ڈی ڈی سی ممبران آج حلف لیں گے

تقریب کے بعد ضلعی ترقیاتی کمشنر کی زیر صدارت میں ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں نو منتخب ممبران کو اپنے علاقوں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے اور عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی تاکید کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details